قیمتی اشیاءکا ذکر ہو تو اکثر لوگوں کا دھیان سونے اور ہیرے جواہرات کی طرف جاتا ہے لیکن دنیامیں کچھ بظاہر عجیب و غریب چیزیں بھی اس قدر قیمتی ہیں کہ سن کر عقل دنگ رہ جائے، اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ان اشیاءمیں بچھو کا زہر سر فہرست ہے۔
بچھو اپنے زہر کو اپنے شکار کو مفلوج یا ہلاک کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ بچھوﺅں کی ہزاروں اقسام میں سے صرف 25 انسان کے لئے جان لیوا ہیں۔ ان کے زہر کی قیمت تقریباً ایک کروڑ ڈالر فی لٹر ( تقریباً ایک ارب روپے فی لیٹر) ہے۔ اس میں ایک خاص قسم کی پروٹین پائی جاتی ہے جو کہ ہڈیوں، جوڑوں، آنتوں کے امراض اور ملٹی پل سکلیروسز جیسی بیماریوں کی ادویات بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔
قیمتی زہروں میں دوسرے نمبر پر کنگ کوبرا کا زہر ہے۔ اس کے ڈسنے پر انسانی بصارت چند لمحوں میں ضائع ہوجاتی ہے، حواس کھونے لگتے ہیں اور جسم مفلوج ہونے کے بعد جلد ہی موت واقع ہوجاتی ہے، جس کی بنیادی وجہ نظام تنفس کا بیکار ہوجانا ہے۔ لیکن اسی زہر کو دردوں کے علاج اور جنسی طاقت کی ادویات بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 40 ہزار ڈالر فی لٹر (تقریباً 40 لاکھ روپے فی لیٹر)ہے۔
نشہ آور دوا LSD کی قیمت تقریباً 33ہزار ڈالر فی لٹر، انسولین کی قیمت فی لٹر تقریباً 2ہزار ڈالر، مائع دھات پارے کی قیمت تقریباً 1ہزار روپے فی لٹر ہے۔ اسی طرح پرنٹر کی سیاہ روشنائی کی قیمت تقریباً 600ڈالر فی لٹر، اور انسانی خون کی قیمت تقریباً 400 ڈالر فی لٹر ہے۔